ساہیوال، واپڈا کے لائن مین نے دھوکہ دہی ،فراڈ سے خاتون سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی ہڑپ کر لی،مقدمہ درج

پیر 6 دسمبر 2021 18:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پولیس فتح شیر نے واپڈا کے لائن مین اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف ساڑھے تین لاکھ روپے فراڈ اور جعل سازی سے ہتھیانے اور بوگس چیک دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے لائن مین شہباز احمد نے ایک خاتون شہناز بیگم کو پلاٹ دلانے کا جھانسہ دے کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی اپنے ساتھی دو ملزموں میاں بیوی مسماة شبانہ اور عامر سے مل کر رقم ہتھیا لی اور پلاٹ نہ دلوایا جس پر رقم کا مطالبہ کر نے پر بوگس چیک دے د یا۔

پولیس فتح شیر نے شہناز بیگم کی مد عیت میں تین ملزموں شہباز احمد،عامرا ور اسکی بیوی شبانہ کے خلاف مقدمہ420,419 اور489ایف ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں