ساہیوال،ڈاکو ایک دکاندارا ،دو بیو پاریوں سے 68ہزار روپے کی نقدی اور چار موبائل لوٹ کر فرار

منگل 7 دسمبر 2021 17:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈاکو ایک دوکاندارا ور دو بیو پاریوں سے 68ہزار روپے کی نقدی اور چار موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 90۔سکس آر کے بیو پاری محمد رفیق کو چک92۔سکس آر موڑ پر دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 23ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ساہیوالا ولڈ ہڑ پہ ریلوء پھاٹک میر داد معافی روڈ چک99۔

(جاری ہے)

سکس آر میں ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک دوکاندار محمد شہباز سے دس ہزار روپے کی نقدی ا ور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال پاک پتن روڈ پر چک 99۔نائن ایل کے قریب بیو پاری محمد اسلم سے 35ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون ا ور ڈیرہ رحیم نے محمد رفیق،محمد شہباز اور محمد اسلم کی مد عیت میں تین مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں