ساہیوال، رکشہ ڈرائیور کو گولی مارنے پر دکاندار ،سیکیورٹی گارڈ کیخلاف مقدمہ ،سیکیورٹی گارڈ گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 17:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پولیس تھانہ سٹی نے صدر بازار میں رکشہ ڈرائیور قدیر احمد کو گولی مارنے کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ نور محمد اور دوکاندار شاہد شکور کے خلاف مقدمہ درج کر کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

5دسمبر کو سوا بارہ بجے رکشہ ڈرائیور قدیر احمد سواری اتارنے کیلئے شاہد شکور کی دوکان کے آگے رکشہ روکا تو دونوں ملزموں کا جھگڑا ہو گیا اور طیش میں آکر نور محمد سیکیورٹی گارڈ نے پسٹل30بور سے گولی مار دی ۔

قدیر احمد کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ۔پولیس نے ڈرائیور کے باپ منیر احمد کی مد عیت میں مقدمہ 324اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم نور محمد کو گرفتار کر لیا۔دوکاندار ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں