ساہیوال، محنت کش کی18سالہ بیٹی پر مجرمانہ حملہ ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 17:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) نواحی چک11۔گیارہ ایل میں ایک محنت کش کی18سالہ بیٹی آصفہ کو پستول دکھا کر ساجد مسیح نے جبرا زیادتی کی اور فرار ہو گیا مقدمہ درج ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق عبد الغفار اپنی بیوی کے ہمراہ فوتگی پر گئے ہوئے تھے کہ گھر پر نوجوان لڑ کی آصفہ اور دو کمسن بچے موجود تھے کہ ملزم ساجد مسیح پستول سے مسلح ہو کر دا خل ہوگیا اور ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔پولیس صدر نے مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں