سینٹرل جیل ساہیوال میں تحریک انصاف کے 176کارکن نظر بند

جمعرات 26 مئی 2022 23:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں چنیوٹ سے مزید21نظر بندوں کو منتقل کر دیا گیا ہے، اوکاڑہ سی32نظر بندوں کو ساہیوال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح اب سینٹرل جیل ساہیوال میں ڈیرہ غازی خاں،چنیوٹ،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے 174اورساہیوال کے دو نظر بند ہیں جبکہ ضلع ساہیوال سی38تحریک انصافکے کارکنوں اور عہدیداروں کو ڈپٹی کمشنر ساہیوالنے سات، سات یوم کے لئے 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ضلع چنیوٹ کی58نظر بندوں کو ایک،ایک ماہ کے لئے 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا تھا۔فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خاں اورا وکاڑہ کے نظر بندوں کو بھی سات،سات یوم کے لئے ڈپٹی کمشنروں نے نظر بند کر نے کے احکامات جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں