یونیورسٹی آف ساہیوال طلباء کے دو گروپوں میں تصاد م گھونسوں،مکوں ،لاتوں سے تشدد،فائرنگ

جمعہ 27 مئی 2022 23:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ ۔انتظامیہ نے ودنوں گروپوں کے طلباء کے خلاف مقدمہ د رج کرادیا چار طالب علم گرفتارکرلئے گئے ۔ واقعات کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال کے ذیشان علی،شہزاد افضل گروپ کا زین اسد اور حسن محمود گروپ سے کینٹین پر پھڈا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

طلباء کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو گھونسوں،مکوں اورلاتوں سے مارا اور ایک دوسرے پر تشدد کیا ۔جب دونوں گروپ یونیورسٹی گیٹ پر آئے تو دونوں گروپوں کے حامی اسلحہ لیکر آگئے اور فائرنگ کی۔ جس سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر امین عابد کی مد عیت میں دونوں گروپوں کے خلاف پولیس سول لائن نے 506۔بی،337۔ایچ ٹو،149,148 ت پ درج مقدمہ کر لیا اورچار طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں