ساہیوال، اختیارات سے ناجائز استعمال پر دو پولیس انسپکٹر نوکری سے بر خاست

ہفتہ 28 مئی 2022 21:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے ضلع پاکپتن کے دو سابق ایس ایچ او پولیس انسپکٹروں نوشیر کاٹھیا اور نثارا حمد بھٹی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے کے الزام ثابت ہونے کے بعد نوکری سے بر خاست کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انکوائری رپورٹ میں دونوں پولیس افیسروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کر نے کے الزامات درست ثابت ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں