ساہیوال،چک87پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار

ہفتہ 28 مئی 2022 21:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) نواحی چک 87۔سکس آر کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ودسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے دن دہاڑے ناکہ لگا کر تین راہگیروں سے موٹر سائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ڈاکو ابھی فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران 15پر کال چل جانے سے پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا ۔اس دوراند یہاتیوں نے بھی ڈاکوئوں کو گھیرا ڈال لیا۔آدھے گھنٹہ کے مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضہ سے راہگیر سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل بھی پائی گئی۔پولیس فرید ٹائون نے ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں