ساہیوال، ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل، زمیندار کو تین مر تبہ سزائے موت 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

مجرم کے کزن کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اتوار 31 جولائی 2022 00:00

ساہیوال، ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل، زمیندار کو تین مر تبہ سزائے موت 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2022ء) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال فرحان شکور نے تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے زمیندار شکیل عباس کو جرم ثابت ہونے پر تین مرتبہ سزائے موت اور15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت نے دیگرچار ملزموں عقیل عباس،مظہرعباس،شمیر عباس اور اخترعباس کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ طیب مرتضیٰ کو اشتہاری قرارد ے کر گرفتاری کا حکم دے دیا کیونکہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے چک2۔دس ایل میں 15مئی 2020کو ایک ہی خاندان کے تین افراد کو راستے کے تنازعہ پرگولیاں مار کر ہلاک کرد یا تھا جن میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔ پولیس ہڑ پہ نے مقدمہ 149,324,302اور149ت پ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں