ساہیوال، غیر قانونی مذہبی اجتماع اور جلوس نکالنے امن عامہ میں خلل ڈالنے پر تین مذہبی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 6 اگست 2022 22:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) ماڈل ٹائون اور توت والا میں غیر قانونی مذہبی اجتماع منعقد کرنے،جلوس نکالنے ،امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے پر تین مذہبی کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں ایک مذہبی رہنما سجاد حیدر نے غیر قانونی اجتماع منعقد کیا اور جلو س نکالا پولیس نے چھاپہ مارا تو امن عامہ میں خلل ڈالا اور پولیس سے امادہ فساد ہوا۔

دریں اثناء : پولیس نور شاہ نے توت والا میں غیر قانونی مذہبی جلوس نکالنے پر دو مذہبی جماعت کے عہدیداروں فضل کریم اور محمد امیر کھچی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے غیر قانونی مذہبی اجتماع منعقد کیا ارو جلوس نکالا ۔ پولیس غلہ منڈی اور نور شاہ نے 188ت پ اور16ایم پی او کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ملزم گرفتار نہیں ہو سکی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں