ساہیوال،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد ارشد کو کرپشن الزامات پر عہدہ سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ 6 اگست 2022 22:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر محمدارشد کو14کروڑ روپے سے زائد کی کر پشن کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے عہدہ سے ہٹانے کی سیکرٹری سکو لزکو سفارش جس پر گزشتہ روز سی ای او کو عہدہ سے ہٹادیا گیا جبکہ کر پشن کیس انٹی کرپشن کے سپرد کرنے کی بجائے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ڈاکٹر محمد ارشد کو چئیرمین ساہیوال بورڈ کی خالی آسامی پر لگانے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم ملازم ینکی بھر تیوں میں تین،تین لاکھ روپے فروخت کرنے ، سکولوں کوفر نیچر کی فراہمی،سکولوں کولیبارٹریوں کی تنصیب، سو سکولوں کو ائر کولروں کی فراہمی میں فی کولر 53ہزار روپے سر کاری خزانہ کو ٹیکہ لگانے کے الزامات پر ڈپٹی کمشنر نے ہائی کورٹ کے حکم پر انکوائری کروائی تو تمام الزامات درست پائے گئے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات پر مبنی 814صفحات کی انکوائری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی نے کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے 9اپریل2022کو 814صفحات پر مشتمل اس انکوائری رپورٹ نمبر799۔

(جاری ہے)

ای بی ڈی سی ساہیوال نے سیکرٹری سکولز کو ارسال کی تھی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد کو فوری عہدہ سے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی جس پر گزشتہ روز سی ای او کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا مگر کمال مہارت سے سکول ایجوکیشن سیکرٹری کی اشیر باد سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے چئیر مین بورڈ ساہیوال کی خالی آسامی کے لئے این او سی جاری کردیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں