ساہیوال،جعلی فرد ملکیت بنانے ولا جعل ساز گرفتار

اتوار 7 اگست 2022 18:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) پولیس سول لائن نے جعلی فرد ملکیت پلاٹ دس مر لہ بنانے کے الزام میں فراڈئیے محمد سلیم جوئیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے چک96۔

(جاری ہے)

سکس آر کے نوید اقبال کے علم میں آیا اسکے ملکیتی پلاٹ دس مر لہ مالیت ایک کروڑ روپے کو جعل سازی سے اپنے نام رجسٹر کرانے کیلئے فرد ملکیت بنائی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے نوید اقبال کی رپورٹ پر انکوائری کروائی تو بوگس فرد پائی گئی ۔پٹواری محمد آصف قمر کی مد عیت میں پولیس سول لائن نے مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں