ساہیوال، قطب شہانہ راوی پل قبضہ کا تنازعہ دو گروپوں کی فائرنگ ایک35سالہ نوجوان جاں بحق

چار راہگیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ،مقدمہ درج، باپ بیٹا گرفتار

بدھ 10 اگست 2022 21:10

ساہیوال، قطب شہانہ راوی پل قبضہ کا تنازعہ دو گروپوں کی فائرنگ ایک35سالہ نوجوان جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) قطب شہانہ راوی پل کے نزدیک قبضہ کا تنازعہ دو گروپوں کی نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر فائرنگ سے ایک35سالہ فوجی نامی نوجوان جاں بحق اور چار راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے دوران7گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے مقدمہ درج کرکے زمیندارباپ بیٹاکوگرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق تحصیل نا ظم ساہیوال اوردولا بالا کے زمینداراورسی جماعت کے عہدیدار تصدق حسین شیرازی کے درمیان زمین کے قبضہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گز شتہ روز تصدق شیرازی گروپ کا ایک نوجوان مویشی لیکر سابق تحصیل ناظم کے ڈیرہ کی طرف آگیا تو سابق تحصیل ناظم کے حامیوں نے دونوں مویشی روک لئے اور نوجوان کو بھگا دیا۔

(جاری ہے)

جس پر آتشی اسلحہ سے مسلح 30افراد نے سابق تحصیل ناظم کے ہوٹل اور زمین پرآکر فائرنگ شروع کر دی اپنے مویشی چھڑا لئے اور جاتے ہوئے سابق تحصیل ناظم کے مویشی بھی ہمراہ لے گئے۔

دن گیارہ بجے سے رات 8بجے تک قفہ وقفہ سے فائرنگ فریقین کے درمیان مورچہ بندی کر کے ہوتی رہی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک35سالہ نوجوان فوجی نامی ہلاک ہو گیا اور چارراہگیر ایک خاتون 29سالہ کرن،بہادر شاہ ،گلریز 22سالہ نور شاہ،عارف والہ کا30سالہ عابد اور ساہیوال کا22سالہ امتیاز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔چاروںزخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں عابد کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب اسے جناح ہسپتال لاہورریفر کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے رات8بجے جا کر جب فائرنگ کر نے والے افراد کو گھیرے میں لیا تو ملزم فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے اور پولیس نے سات گھنٹے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کر لیا۔پولیس بہادر شاہ نے عبد الغفور بھٹی سب انسپکٹر کی مد عیت میں تصدق حسین شیرازی انکے بیٹے اعتزاز حسن سمیت 30افراد کے خلاف مقدمہ149,148,186,353,511,447,302,324ت پ اور13اسلحہ ایکٹ درج کر لیا ہے اور پولیس نے تصدق حسین شیرازی اور انکے بیٹے اعتزاز حسن کو دولابالا سے مجلس کے دوران حراست میں لے لیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں