سابق تحصیل ناظم اور شیرازی گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والا35سالہ نوجوان حساس ادارے کا ملازم نکلا

گرفتار باپ بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 11 اگست 2022 22:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال رائو زبیر نے قطب شہانہ راوی پل فائرنگ کیس میں گرفتار سیاسی جماعت کے عہدیدار تصدق حسین شیرازی اور انکے بیٹے اعتزاز حسن کو14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور ملزموں کو دوبارہ 24اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

9اگست کو سابق تحصیل ناظم کے گروپ اور تصدق حسین شیرازی زمیندار گروپ کے درمیان قبضہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فوجی نامی ہلاک اور چا راہگیرشدید زخمی ہو گئے تھے جس کا پولیس نے مقدمہ تصدق حسین شیرازی اور انکے بیٹے سمیت32افراد کے خلاف درج کر لیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے 35سالہ نوجوان طارق محمود کی شناخت ہوگئی ہے جو کہ حساس ادارے کا ملازم ہے اور چک 43۔جی ڈی گوگیرہ کا رہنے والا ہے مقتول کی لاش اسکے ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔فائرنگ کے دوران نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر 7گھنٹے تک ٹریفک بھی معطل رہی تھی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں