ماہی شاہ قبرستان سے اغو اکے بعد قتل کی جانے والی خانہ بدوش 15سالہ لڑکی کا قاتل رکشہ ڈرائیور اور اسکا دوست گرفتار

جمعرات 11 اگست 2022 22:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پولیس فتح شیر نے ماہی شاہ قبرستان سے اغو اکر کے قتل کی جانے والی15سالہ خانہ بدوش لڑکی اقراء کے اغوا اور قتل کے دو ملزموں رکشہ ڈرائیورعدیل اور اسکے دوست شانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

9 اگست کو ماہی شاہ قبرستان فتح شیر کالونی سے 15سالہ اقراء اپنے والدین کے ہمراہ قبروں کی لپائی کے لئے گئی تو ملزم زبر دستی اغوا کر کے لے گئے اور نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہلاک کرکے لاش مزدور پلی کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس فتح شیر نے مقتولہ کے باپ محمد علی کی مد عیت میں مقدمہ 365,302۔بی اور376 ت پ درج کر لیا اور آئی جی پولیس پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے آج دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا ہے اب مزید ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں