خانہ بدوش لڑکی سمیت دو کمسن بچیوں کا اغوا

جمعرات 11 اگست 2022 22:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ہڑ پہ سے خانہ بدوش لڑکی سمیت دو کمسن بچیوں کو اغوا کر لیا گیا ۔ہڑ پہ کے گائوں عظمت کے کاٹھیا سے ایک13سالہ حسینہ بی بی کو جا وید اور شبیر نے زبر دستی اغوا کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹکڑا چک18۔ڈبلیو ایم میں ایک13سالہ لڑ کی رئیس بی بی کو چار مسلح افراد اغوا کر کے کیری ڈبہ میں فرار ہو گئے۔پولیس ہڑ پہ نے دو مقدمات 363 اور365۔بی ت پ عظمیٰ بی بی اور محمد اسحاق کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم دونوں بچیاں ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں