دریائے راوی میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر دریا کنارے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلکرنے کا حکم دیدیا

منگل 16 اگست 2022 22:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے ایک لاکھ77ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے بعد ضلع ساہیوال میں دریائے راوی میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظرانتظامیہ نی14 فلڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دئے ہیں اور متا ثرین کو برو قت امداد کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر فلڈ کنٹرول سینٹر پر متا ثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے لئے کشتیاں اور لانچیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ نے داد بلوچ،توت والا،قطب شہانہ،دولا زیریں ،دولا بالا اور کوڑے شاہ زیریں کے د ریائے راوی کے کنارے دیہات کے مکینوں کو سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے ہدایت جاری کر دی ہیں اور مکینوں سے کہا گیا ہے کہ اپنا مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر لے جائیں۔ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ضلعی کنٹرول سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں