ساہیوال،ڈی پی او آفس مین گیٹ کار سوار سے دو ڈاکو13لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 17 اگست 2022 22:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ساہیوال شہر میں ڈاکو بے لگام ڈسٹر کٹ پولیس آفسیر آفس کے مین گیٹ کے قریب کار سوار عرفان سے 13لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ پستول سے مسلح دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چک 54۔

(جاری ہے)

فائیو ایل کے شوروم کا مالک محمد اشرف ڈی پی او آفس میں ایک چیک کے مقدمہ کے اندراج کی تفتیش کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے اور ان کا بیٹا عرفان بینک سے 13لاکھ روپے کی نقدی لیکر ڈی پی او آفس کے باہر کار میںبیٹھاتھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آگئے اور کنپٹی پر پستولرکھ کر نقدی اور موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عرفان کے شور کے با وجود ڈی پی او آفس کے مین گیٹ پر کھڑے پولیس اہل کار منہ دیکھتے رہ گئے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔متا ثرہ عرفان کے باپ محمد اشرف نے بتایا کہ وہ چک54۔فائیو ایل سے چوتھی بار تفتیش کیلئے آئے ہیں لیکن ڈی پی او آفس کا تفتیشی سٹاف سارا سارا دن بٹھا کر بعد میں تاریخ دے کر ہمیں روانہ کر دیتا ہے اور آج ہماری چوتھی پیشی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں