ساہیوال،ڈاکو ایک لاکھ46ہزار روپے کی نقدی ،چار موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

بدھ 17 اگست 2022 22:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ڈاکو دو دوکانداروں،محنت کش اور طالب علم سے ایک لاکھ46ہزار روپے کی نقدی ،چار موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔جی ٹی روڈ فتو والا موڑ پر ایک محنت کش عالم شیر سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر2700روپے کی نقدی ،موبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔جی ٹی روڈ غلہ منڈی موڑ کے قریب ایک دوکاندار مبارک علی چوہان سے دو ڈاکوئوں نے موبائل مالیت 45ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے ۔

پولیس نے بعد میں دوکاندار کی شناخت پر دو ڈاکوئوں حمزہ رانا اور حمزہ مغل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

الاحسن گارڈن میں دو ڈاکوئوں نے دوکاندار شہاب علی سے موبائل مالیت 74ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ٖغلہ منڈی کے علاقہ سے دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر دوکاندار محمد شفیق سے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔چک91۔سکس آر کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول تان کر ایک طالب علم زوہیب عباس سے نقدی15ہزار روپے ،موٹر سائیکل نمبر8777۔اے ڈی زیڈ چھین لی اور فرار ہوگئے۔پولیس غلہ منڈی اور فرید ٹائون نے عالم شیر،مبارک علی چوہان،شہاب علی،محمد شفیق اور زوہیب عباس کی مد عیت میں5مقدمات زیرد فعہ356اور392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں