ساہیوال: دو کمسن طلباء سے زبردستی اجتماعی زیادتی کے بعد ویڈیو فلم وائرل کر نے پر پانچ نوجوان گرفتار

بدھ 17 اگست 2022 22:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) دو کمسن طالب علموں سے زبردستی اجتماعی زیادتی کے بعد ویڈیو فلم وائرل کر نے پر پانچ نوجوان گرفتار۔ چک134۔نائن ایل میں ایک محنت کش منظور احمد کے گیارہ سالہ بیٹے عابد کو زبر دستی مویشیوں کے احاطہ میں سیف اللہ اور محمد اشرف لے گئے جہاں جبرااجتماعی بد فعلی کی اور بلیک میل کرنے کے لئے بر ہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

(جاری ہے)

گائوں نامہ سیال میں نویں جماعت کے طالب علم سلیمان یوسف کو اسکے دوست مر تضیٰ لودھی،عمران مانی ،اللہ دتہ اور ناصر بھوجوانہ نامعلوم ساتھی کے ہمراہ دھوکہ سے لے گئے اور ویران کمرہ میں لے جا کر زبر دستی باری باری اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو فلم بنا کر وائرل کر دی۔ پولیس غلہ منڈی اور بہادر شاہ نے دو مقدمات 377,376اور292 ت پ منظور احمد اور محمد یوسف کی مد عیت میں درج کر کے 5ملزموں سیف اللہ،محمد اشرف،مرتضیٰ لودھی،عمران مانی اور ناصربھو جوانہ کو گرفتار کر لیا دو ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں