ساہیوال ،فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ، بدبودار انڈے تلف کردیے گئے

جمعہ 6 دسمبر 2024 12:40

ساہیوال ،فوڈ سیفٹی ٹیم کا  چھاپہ، بدبودار  انڈے تلف کردیے گئے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ چیچہ وطنی پرکولڈ سٹور میں چھاپہ مار کر ہزاروں خراب انڈوں کی کھیپ پکڑلی۔ ہزار وں بدبودار اور خراب انڈے تلف کردیئےاورکولڈ سٹور مالکان کو 75 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔اس کارروائی کے دوران فنگس زدہ، بدبودار انڈے برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

مضر صحت انڈوں کو فریش سٹاک کے ساتھ سٹور کیا گیا تھا۔ خراب انڈے فوڈ آئٹمز کی تیاری کیلیے بیکریوں پر سپلائی کیے جارہے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری انڈےموقع پر تلف کردیئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کی ترسیل کا کاروبار کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں اور یہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں