ساہیوال، ایف آئی اے ٹیم نے ساہیوال میں جعلی بینک کی شاخ پکڑ لی

بلڈنگ مالک اور 8جعلی افسران سمیت 9افراد گرفتار ،تمام ریکارڈ ،بینک کی شاخ سیل

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:58

ساہیوال، ایف آئی اے ٹیم نے ساہیوال میں جعلی بینک کی شاخ پکڑ لی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ا یف آئی اے کی ایک ٹیم نے آج بوہر والا چوک کے قریب سمبابا بینک کی جعلی شاخ پکڑ کر بینک کے منیجر اور دو سرے سٹاف سمیت 8افراد کو گرفتار کر لیا اور بعد میں بلڈنگ کے مالک محمد شفیق کو بھی گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق سمبابا بینک پاکستان کی ایک خود ساختہ شاخ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک کی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ساہیوال میں گز شتہ ایک ماہ سے کام کر رہی تھی اور فراڈیوں کا گروہ کروڑوں رو پے لے کر فرار ہونے کے منصوبہ پر عمل پیرا تھا کہ سمابا بینک کی انتظامیہ نے ایف آئی اے کو اطلاع دی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں افضل کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا اور بینک کے عملے سمیت تمام افراد کو بینک بند کر کے حراست میں لے لیا جن میں شاہد رسول،زمان سعید،محمود احمد،محمد عباس ،ساجد ،صداقت،محمد احمداور بینک کا چیف اگزیکٹو کاشف شامل ہیں جبکہ بلڈنگ کے مالک محمد شفیق کو بھی گرفتار کر لیا کیونکہ جب بینک کی بلڈنگ کرائے پر حاصل کر نے والے گروہ کے سر غنہ کاشف کا شناختی کارڈ تحقیقات کے دوران بوگس پایا گیا جس پر ٹنڈو آدم کا اڈریس درج تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر معاہدہ کر کے بلڈنگ حاصل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزموں کو حراست میں لینے کے بعد تمام ریکارڈ اور بلڈنگ کو سیل کر دیا اور ٹیم لاہور روانہ ہو گئی۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ اس بینک کروڑوں روپے کا کاروبار ایک ماہ کے دوران کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں