ساہیوال، سینٹرل جیل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کے قاتل محمد اکرم کو 3اکتوبر کو پھانسی دی جائیگی

بدھ 30 ستمبر 2015 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قاتل محمد اکرم کو 3اکتوبر کو صبح 5بجے پھانسی دی جائے گی ملزم محمد اکرم نے 17نو مبر 2002کو چک 32/E.

(جاری ہے)

Bمیں اپنی بیوی کوثر ،سالی سکینہ اور سالے عبد العزیز کو خاندانی رنجش کی بناء پر گو لی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد 25جون 2003ء کو ایڈیشنل سیشن جج عارف والہ نے محمد اکرم کو موت کی سزا سنائی جس کے بعد مجرم محمد اکرم نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سزاکے خلاف اپیلیں کیں جو مسترد کر دی گئیں اور 17اگست کو صدر مملکت نے رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں