ساہیوال، پسند کی شادی سے انکار پر 18سالہ لڑکی نے پھانسی لے لی

منگل 6 اکتوبر 2015 18:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) نواحی چک 70/4.Rمیں والدین کے پسند کی شادی سے انکار پر 18سالہ ثمینہ گلے میں پھندا ڈال کر جھول گئی اور مو قع پر ہی جاں بحق واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد امین کی 18سالہ بیٹی ثمینہ کی خاندان سے باہر آشنائی تھی اور وہ پسند کی شادی کر نا چا ہتی تھی لیکن مخالفت میں والدین ڈٹ گئے اور دوسری جگہ شادی طے کر دی جس پر دلبرداشتہ ہو کر ثمینہ نے گھر کے شتیر میں رسہ ڈالا اور لٹک کر پھانسی لے لی ۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں