ساہیوال، تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

منگل 6 اکتوبر 2015 21:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) ساہیوال میں تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 50/G-Dکے قریب عارف اپنی بیوی شہناز بی بی کے ہمراہ جارہاتھا کہ تیز رفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے عارف کی موٹرسائیکل میں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عارف کی بیوی شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی چل بسی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ نورشاہ نے عارف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ320ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں