ساہیوال،بھائی کے اغواء کی اطلاع پر تعاقب کر نے پر چار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو چچا زاد بھائی گو لیاں لگنے سے شدید زخمی

دونوں ہسپتال دا خل، ملزمان مغوی محمدیوسف کو چھوڑ کر فرار ہوگئے

اتوار 18 اکتوبر 2015 16:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) نوا حی چک 131/9.Lمیں دن دیہاڑے 4نا معلوم مسلح افراد نے دو چچا زاد بھائیوں محمد ریاض اور محمد یعقوب کو گو لیاں مار دیں دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد ریاض جو کہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی محمد یوسف کو نا معلوم ملزموں نے اغواء کر لیا ہے اور آتشی اسلحہ سے مسلح افراد نے اس کا گھیراؤ بھی کر رکھا ہے جس پر محمد ریاض اور محمد یعقوب اپنے کھیتوں سے روانہ ہوئے تو جھاڑیوں میں چھپے ہوئے چار افراد نے پمپ ایکشن بندوقوں سے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید گھائل کر دیا اور اس کے بھائی یوسف کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس ڈیرہ رحیم 2گھنٹے کی تا خیر سے مو قع پر پہنچی تاہم ابھی تک فائرنگ،اغواء کے محرکات کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں