کمشنر ساہیوال ڈویڑن نے سرکاری ہسپتالوں میں ناقص صفائی اور ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات کا نوٹس لے لیا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنے ہسپتالوں کی صورتحال میں تبدیلی لائیں ‘عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے

منگل 20 اکتوبر 2015 20:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویڑن عظمت محمود نے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی کی مسلسل شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ہسپتالوں کی صورتحال میں واضح تبدیلی لائیں اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

گذشتہ رات ڈی ایچ کیو ساہیوال کے اچانک دورے کے دوران ہسپتال کی ناگفتہ بہہ حالت دیکھنے کے بعد اپنے دفتر میں محکمہ صحت کے افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے ہسپتالوں کو ادویات اور مشینری کی فراہمی کیلئے دے رہی ہے لیکن عوام کو نہ تو مناسب علاج کی سہولت دستیاب ہے اور نہ ہی انہیں ادویات مہیا ہو رہی ہیں جسے بر داشت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی او آصف اقبال چوہدری ،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں صفائی کے ناقص انتظامات اور وارڈز میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا بھی سخت نوٹس لیا اور ایم ایس کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ وارڈز میں سروسز کی فراہمی بہتر بنائی جائے اور مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں