ساہیوال ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سانحہ سندر کے 5زخمیوں کو 50,50ہزار روپے کے امدادی چیک دیدیئے گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے سانحہ سندر کے 5زخمیوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے 50,50ہزار روپے کے امدادی چیک دے دیئے گئے ۔اس سلسلہ میں ڈی سی او دفترمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران شاہ تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت غریب اور نادار افراد کے علاوہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور کوئی بھی سانحہ ہو جائے تو اس کے متاثرہ افراد کی نہ صرف مالی امداد کی جاتی ہے بلکہ ان کے علاج معالجہ کیلئے فری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ سندر میں ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے 5زخمیوں کو پچاس پاس ہزارروپے کی مالی امداد حکومت پنجاب کا بروقت اچھا اقدام ہے جس سے انہیں علاج کرانے میں آسانی ہو گی ۔جن زخمیوں کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے ان میں 44/5-Lکے محمد شاہد ‘محمد عابد اور محمد شاہد اور L 50/5کے ندیم اور ارسلان شامل ہیں ۔ تقریب میں ڈی اوسی احمد خاور شہزاد‘چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساہیوال آئی زیڈ بھٹی‘ ڈی او لیبر حیدر شاہ اور ریونیو آفیسر محمد اقبال بھی موجود تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں