صو بائی وزیر کی انتخابی مہم کا نوٹس لیا جائے ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف

منگل 17 نومبر 2015 22:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے دوسرے مر حلہ میں نتخابی مہم کے آخری روز مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت میں آج آبادی جہاز گراؤنڈ ،محمد ی بازار اور رحمانی محلہ کے علاوہ آفیسر کالونی میں بھی صو بائی وزیر زکوٰة و عشر پنجاب ملک ندیم کامران نے انتخابی مہم چلائی اور امیدواروں کی حمایت میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگے جس پر تحریک نصاف ضلع ساہیوال کے آرگنائزر شکیل خان نیازی نے آج یہاں ایکپریس کانفرنس میں مطا لبہ کیا کہ صوبائی وزیر بھی انتخابی مہم کا الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری نوٹس لے اور اس کھلی انتخابی دھاندلی کو روکا جائے انہوں نے کہا کہ چند روز سے صوبائی وزیر اپنے حامیوں کے ہمراہ گلیوں اور بازاروں میں گھوم رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن اور رٹر ننگ آفیسر خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں اس لئے چیف الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چا ہئے ورنہ الیکشن کمیشن کے انتخابات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ کرانے کے دعوے ڈھونگ بن کر رہ جائیں گے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں