ساہیوال ‘ سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے 4ارکان گرفتار ‘ لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد

بدھ 25 نومبر 2015 20:56

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے دو گینگز کے 4ارکان گرفتار ‘ ملزمان سے لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کے علاقہ میں سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقر رضا نے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا انسپکٹر محمود الحسن اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش اور شب وروز محنت کے بعد سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنیوالے دو گینگز صفدری پگالہ اور دیمی اوڈھ ٹریس کر سرغنہ صفدر عرف صفدری پگالہ اور ندیم عرف دیمی اوڈھ اور انکے دوساتھیوں غلام محمد اور یامین کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے لوٹا ہوا مال دو موٹرسائیکلیں ‘موبائل فونز ‘سائیکلیں اور نقدی وغیرہ کل مالیتی4لاکھ 20ہزارروپے اور 4 پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکرلیں۔

ملزمان کے دیگر ساتھی بھی ٹریس کرلئے ہیں جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں