ساہیوال، ڈاکوایک لاکھ 43ہزار روپے کی نقدی ،چھ موبائل لوٹ کر فرار

پٹرول پمپ کامالک گولی لگنے سے شدید زخمی

جمعرات 3 دسمبر 2015 20:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) گز شتہ رات میر داد معافی ریلوے پھاٹک اڈہ بوٹی پال لنک روڈ پر چک 99/6.Rکے قریب نہر کے پل پر ناکہ لگا کر 9افراد کو یر غمال بنا کر ایک لاکھ 43ہزار روپے کی نقدی اور چھ موبائل لوٹ لئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نور شاہ روڈ پر پٹرول پمپ کا مالک عمران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پل نہر لوئر باری دو آب چک 99/6.Rکے قریب بدھ کی رات ڈاکوؤ ں نے ناکہ لگا کر اور پولیس کی وردیاں پہن کر راہگیروں کو لوٹنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

چک 97/6.Rکے محمد ارشاد دو کار سواروں امتیاز اور اقبا ل ٹرک ڈرائیوروں منگل خان اور وحید خان سمیت 19افراد سے ڈاکوؤں نے نقدی ایک لاکھ 43ہزار روپے ،چھ موبائل لوٹ لئے اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس کی تا خیر سے ملزم فرار ہو گئے تاہم پولیس فرید ٹاؤن اور پولیس ہڑ پہ ابھی تک ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی جبکہ نور شاہ فیصل آباد روڈ پر گل پٹرول پمپ چار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے پمپ کے مالک مران کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے اس کے علاوہ چک 94/9.Lمیں ایک محنت کش رب نواز اپنے گھر کے درو ازے پر کھڑا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے 400روپے کی نقدی لو ٹ لی پولیس یوسف والہ،پولیس فرید ٹاؤن نے دو مقدمات درج کر کے جبکہ گز شتہ رات راہگیروں کو لوٹنے والے افراد کے خلاف پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں