ساہیوال،ہڑپہ سے اوکانوالہ بنگلہ جانے والی مسافر ویگن ڈاکوؤں نے لوٹ لی

جمعہ 4 دسمبر 2015 20:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ہڑ پہ سے اوکانوالہ جانے والی مسافر ویگن چک 47/12.Lکے قریب 5ڈاکوؤں نے لوٹ لی ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر ایک لاکھ تر تالیس ہزار روپے نقدی ،چار مو بائل اور عورتوں سے زیورات چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ایک مسافر ویگن نمبر 1169/LHOہڑ پہ سے محمد عامر ڈرائیور اوکانوالہ جارہا تھا جب گاڑی چک 47/12.Lکے قریب پہنچی تو ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے ویگن روک لی ڈرائیور عامر مسافروں اقبال،راشد ،ذوالفقار اور ان کی عورتوں اور دیگر مسافروں سے ایک لاکھ تر تالیس ہزار روپے کی نقدی،پانچ لاکھ روپے کے زیورات تین گھڑیاں اور چار موبائل چھین کر جنگل میں رو پوش ہو گئے پولیس غازی آباد نے مقدمہ 395,397ت پ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا دریں اثناء چیچہ وطنی ویگن سٹینڈ سے شاہد علی کی ویگن نمبر RO/597سے نا معلوم ملزموں نے اسے محروم کر دیا جس کی مالیت چھ لاکھ رو پے بتائی گئی ہے ۔پولیس نے اس کا بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں