ساہیوال، کار کی ٹکر سے سائیکل سوار65سالہ شخص جاں بحق

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) ساہیوال میں کار کی ٹکر سے سائیکل سوار65سالہ معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جی ٹی روڈ پر پیربخاری قبرستان کے قریب 65سالہ معمرسائیکل سوارمعمرشخص محمددین سڑک کراس کررہاتھا کہ تیزرفتار کارنمبری 9993/OK نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کارڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ مندی نے کارقبضہ میں لیکرتفتیش شرو ع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں