پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،سہیل انجم انصاری

منگل 8 دسمبر 2015 22:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) سابق صدر ایوان و صنعت وتجارت ساہیوال حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات پڑینگے اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے پاکستان میں توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچہ میں نمایاں ترقی ہوگی ۔

چین کو راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندر گاہ تک آسان رسائی دستیاب ہوگی اور اس کی تیارکردہ مصنوعات آسانی سے دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گوادر میں چین کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے نتیجہ میں پاکستان کی ملکی معیشت پر انتہائی مثبت اثرا ت مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں