اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز ریلوے کی ملک گیر ہڑتال سے ملک بھر میں ٹرینوں کا پہیہ جام

بدھ 9 دسمبر 2015 22:22

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز ریلوے کی ملک گیر ہڑتال سے ملک بھر میں ٹرینوں کا پہیہ جام ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی میں اے ایس ایمز کے خلاف درج مقدمات کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ریلوے ٹریڈز یونین کی اپیل پر شام 5بجے سے شام 7بجے تک ریلوے اسٹیشنوں پرکام کرنے والے اے ایس ایمز نے ہڑتال کر دی اور کام بند کردیا جس کے بعد ٹرینیں ملک بھر میں جہاں سے گزر رہی تھیں رک گئیں۔ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پشاور جانے والی خیبر سیل بھی رکی رہی۔ مسافروں کو کچھ علم نہ ہو سکا کہ ٹرینیں۔اسٹیشنوں اور ویران ، غیر محفوظ مقاما ت پر کیوں رک گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں