سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دینگے، دہشتگرد ی کیخلاف قوم متحد ہے،عمران ادریس

پیر 14 دسمبر 2015 22:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران ادریس نے کہاہے کہ قوم اے پی ایس پشاور کی شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں کرے گی جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے سے نہ صرف پوری قوم کو دہشتگرد ی کیخلاف متحد کرکے ایک لڑی میں پرودیا بلکہ قوم کے اپنی عظیم شہادتوں سے حیات نو بخشی اور ولولہ تازہ عطا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور قوم انکی قربانیوں پر فخر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہداء عزم و جرات کے نشان ہیں ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور وطن عزیز کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے ۔ انہوں نے 16دسمبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین کیا اور کہاکہ معصوم شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور وطن عزیز میں امن و امان کا قیام اور دہشتگردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ ہو گا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں