بھاری فیسیں وصول کر نے والے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں پر پانچ فیصد فی طالب علم ٹیکس لگا دیا گیا ہے ، خالد خان
سترہ کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ، ٹیکس کی وصولی کا حدف مکمل کر لیا جائے گا ،ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ان لینڈ ریونیو ساہیوال
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:36
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) ٹیکس گو شواروں کی آگاہی کی مہم کے سلسلہ میں ایک بریفنگ کے دوران انکم ٹیکس کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون فاروق احمد خان اور ایڈیشنل کمشنر خالد خان نے بتایا کہ ساہیوال زون سے اب تک 4000سے زائد افراد نے گو شوارے دا خل کرا دئے ہیں اور گو شوارے دا خل کرا نے کے لئے انکم ٹیکس پلا زہ ساہیوال میں خصوصی سیٹ اپ بھی قائم کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ساہیوال شہر کے بازاروں میں بھیس سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں تا کہ تا جروں اور دیگر افراد کو انکم ٹیکس کے گو شوارے دا خل کرا نے میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ کالجوں اور سکولوں میں بھاری فیسیں لینے والے اداروں کے بچوں پر پانچ فیصد فی طالب علم فیس ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کی وصولی شروع ہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں انکم ٹتیکس کے نیٹ ورک میں شامل کر نے کے بعد گو شوارے دا خل کرا نے کی رفتار بھی تیز ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ چیچہ وطنی،ساہیوال ،بورے والا اور میلسی میں ٹیکس نا دہندگان فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ڈیفالٹر دو فیکٹریوں کو ٹیکس کی وصولی کے لئے نیلام کیا جا رہا ہے اور نیلامی کا کام اس ماہ دسمبر میں مکمل ہو جائے گا ۔
انہوں نے آخر میں بتایا کہ سیل ٹیکس کی وصولی کا حدف مکمل کر لیا جائے گا ۔بیس کروڑ رو پے میں سے سترہ کروڑ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے اور اس ماہ کے دوران دو کروڑ رو پے کی وصولی ہوگی ۔اس مو قع پر قادر نواز،ڈپٹی کمشنر چو ہدری ذو الفقار احمد،ڈپٹی کمشنر محمد علی،وسیم خاں ڈپٹی کمشنر نے بھی بریفنگ میں ٹیکس کے نکات بیان کئے۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کا تھانیدار 15ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر جبراً زیادتی ۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار
نئی نویلی دولہن سمیت نوسر بازاوور سیز پاکستانی سادہ لوح محنت کش سے 6لاکھ 80ہزار نقدی، زیورات لے اڑے
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں
ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے
ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار
شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم ..
ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات