ساہیوال،ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،15سالہ لڑکی جاں بحق ، باپ شدید زخمی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:33

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 15سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق چوکی تھانہ غلہ منڈی بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 15سالہ لڑکی عابدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا والد عبدالغفور شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں