ساہیوال،ضلعی انتظا میہ نے عید میلا د النبی ؐ کو مذہبی جو ش وجذبے سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے

منگل 22 دسمبر 2015 22:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) ضلعی انتظا میہ نے عید میلا د النبی ؐ کو مذہبی جو ش وجذبے سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور میلاد جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلا ن کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ضلع بھر میں میلاد کے 73جلوس نکلیں گے جن میں سے کٹیگری اے کے4اور بی کے 8جلو س ہو نگے ۔یہ بات ڈی سی او آفس میں ہو نے والے ایک خصوصی اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کو ارڈی نیشن احمد خاور شہزاد نے کی ۔

اجلاس میں اے سی چیچہ وطنی محمد عابد کلیار اور جماعت اہل سنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی احسان الحق فرید ی کے علاوہ جلوس منتظمین نے بھی شرکت کی ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے کہا کہ میلاد کے تمام جلوسوں کے روٹ کو مکمل صاف کیا جا ئے گا جبکہ محکمہ سول ڈنفیس اور پولیس کے تعاون سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ جلو سوں میں شامل ہو نے والی تمام گاڑیوں کو خصو صی سکیورٹی پا س بھی جاری کئے جائیں گے تاکہ کو ئی غیر متعلقہ گاڑی جلوس میں شامل نہ ہو سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ عید میلا د النبی ؐکے موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر چراغا ں بھی کیا جا ئے گا جبکہ شہر میں فلیکسز اور سٹیمرز بھی لگائے جا ئیں گے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے جماعت اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی احسان الحق فریدی نے ضلعی انتظا میہ کے بھر پورتعاون کو سراہا اور عوام میں انتظامات کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کر نیوالے عناصر کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس صبح8بجے جامعہ فریدیہ سے نکلے گا اور مز دور پلی ‘دیپالپور بازار سے ہوتا ہوا ٹی ایم اے آفس پر دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہو جا ئے گا ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ڈی سی او آصف اقبال چوہدری نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 24اور25دسمبر کو 2 دنوں کے لیے دفعہ 144نا فذ کر دی ہے جسکے تحت ہو ائی فائر نگ کر نے ‘لا ؤ ڈ سپیکر کے استعمال‘فرقہ وارانہ تقریر کر نے اور اشتعال پھیلا نے والے میٹریل کی تقسیم پر مکمل پا بندی ہو گی ۔

میلاد جلوسوں کے منتظمین نے ضلعی انتظا میہ کی طرف سے کئے جا نے والے انتظا مات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلا یا کہ جلوسوں کے شرکا ء حکومت کی طرف سے لگائی جا نے والی پا بندیوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظا میہ نے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے جس کافون نمبر040-9200067ہے جہاں کسی بھی شکا یت کی فوری اطلاع دی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں