ساہیوال سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 23 دسمبر 2015 12:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سینٹرل جیل سا ہیوال میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق مجرم عبدالمجید نے 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائے جانے سے قبل اس کی ملاقات ورثاء سے کرائی گئی جس کے بعد بدھ کی علی الصبح ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نے 2001ء میں دوہرے قتل کا مرتکب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں