ساہیوال،دہرے قتل کے مجرم عبد المجید کو سینٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دیدی گئی

بدھ 23 دسمبر 2015 14:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی عبد المجید کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا چک 54/12.

(جاری ہے)

L میں 200کو ملزم عبد المجید نے زمین کے تنا زعہ پر دو رشتہ داروں محمد علی اور وسیم علی کو قتل کر دیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی امیر محمد خاں نے 28جون 2003عبد المجید ملزم کو دونوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا کا حکم سنایا 12جنوری 2010کو ہائیکورٹ نے اور 19اکتوبر 2010کو سپریم کورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور 3دسمبر 2015کو صدر پاکستان نے رحم کی اپیل مسترد کر دی جس کے بعد ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے 23دسمبر کو صبح ساڑھے چھ بجے پھانسی کی سزا پر عمل در آمد کر تے ہوئے بلیک وارنٹ جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کر تے ہوئے ملزم کو پھانسی دے کر اسکی لاش ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں