ساہیوال،ڈا کو ؤں نے دو راہ گیروں سے 2لاکھ 72ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) گزشتہ شب یہاں نواح سے ڈا کو ؤں نے دو لاکھ 72ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

محلہ محمد پورہ کا لونی ساہیوال میں رات کو محمد اقبال پیدل اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ خالہ کے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر تین ڈا کو ؤں آگئے اور پستول دکھا کر نقدی کویت کے دینار 600اور نقدی دو ہزار ٹوٹل دو لاکھ بارہ ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات چک 47جی ڈی کے قریب ہوائی یہاں چار مسلح ڈ اکو ؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد اسلم کو پستول دکھا کر نقدی 60ہزار رو پے چھین لئے اور فرار ہو گئے پولیس نے دو مقدمات 397,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈ اکو ؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں