ساہیوال ، خیبر میل نے پھاٹک کراس کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا، نعشیں انجن کے چھجے میں پھنس گئیں

جمعہ 8 جنوری 2016 20:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) خانیوال ریلوے سیکشن پر محسن وال قریب کے قریب خیبر میل نے کھلا پھاٹک کراس کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے لاشیں سروں سمیت انجن کے چھجے میں پھنس گئیں۔

(جاری ہے)

جسم کے ٹکڑوں کے حصوں کو شاپر میں ڈال کر اکٹھا کیا گیا اس حادثہ کے خلاف دیہادتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ پہلے پھاٹک پر عملہ تعینات کیا جائے ۔

ٹرین اس حادثہ کے بعد ایک گھنٹہ تک رکی رہی۔ بتایا گیا کہ خیبر میل کراچی سے ساہیوال آرہی تھی کہ راستے میں پچھلے پھاٹک پر لائن عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان غلام حسین اور اسکی بیوی پروین ہلاک ہو گئے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں