فیلڈ سٹاف عوام کوصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار کا حامل ہے، ان کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے،ڈی سی او ساہیوال

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ کوار ڈی نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف عوام کوصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور ان کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے تا کہ وہ زیادہ دلجمعی سے اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی کر سکیں۔بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ اس اہم قومی خدمت میں محکمہ صحت کا سا تھ دیں۔

وہ یہاں عبدالقیوم ہسپتال میں سال 2015 کے دوران پولیو مہم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور دوسرے فیلڈ سٹاف کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈی پی او سید باقر رضا‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جاویداورڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعد بن سعید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ضلع بھر کے5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کا افتتاح کیا جو 11 سے 13 جنوری تک جاری رہے گی جس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا شکار کرنیوالی اس مہلک بیماری سے بچا? کے قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے ضرور پلا ئیں۔انہوں نے پو لیو مہم کی کا میابی کے لیے اساتذہ کرام اور سما جی کا رکنوں کی مدد لینے کی بھی ہدایت کی تاکہ ہر گھر تک پو لیو مہم کا پیغام پہنچ سکے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف جا وید نے بتایا کہ 11سے 13جنوری تک ہو نے والی تین روزہ مہم کے دوران 4لا کھ31ہزار 421 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے جس کے لیے 1037مو با ئل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں سے 840ٹیمیں مو با ئل ہیں جو گھر گھر جا کر پو لیو قطرے پلا ئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ قطرے نہ پلا سکنے والے بچوں کی اطلاع دینے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جن کے نمبر 040-9200069اور 040-9200371 جبکہ ٹول فری نمبر0800-12012ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں