زمیندار سے تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،نقدی ایک لاکھ 35ہزار اور موبائیل لوٹ لیا

اتوار 10 جنوری 2016 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء)نواحی چک 5-77آر کے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک زمیندار منصب علی سے ایک موٹر سائیکل ،نقدی ، ایک لاکھ 35ہزار 860روپے اور مو بائیل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق منصب علی اپنی موٹر سائیکل نمبر-4710ایس ایل کے پر اپنے دوست کے ہمراہ اپنے رقبہ پر جا رہا تھا کہ راستہ میں تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا ۔ موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائیل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نور شاہ نے مقدمہ 397-392ت پ درج کر لیا ہے ۔ تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں