ساہیوال‘خاتون نے ناجائز تعلقات پر ڈرائیور کا گلا دبا کر قتل کردیا‘ 9ماہ بعد مقدمہ درج

منگل 12 جنوری 2016 19:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) خاتون نے ناجائز تعلقات پر ڈرائیور کا گلا دبا کر قتل کردیا‘ 9ماہ بعد مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 53/G-Dکے رہائشی آئل ٹینکر ڈرائیور فرزند علی کے 2/10-L کی رہائشی خاتون زینب بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے فرزند علی اپنے گھر شیخو پورہ میلے پر جانے کے لئے بتا کر نکلا اور اگلے روز مذکورہ گاؤں کے باسیوں نے اس کے بھائی جہانگیر کو اطلاع دی کہ تمھارے بھائی فرزند علی کی نعش جعفر نمبردار کے گھرکے باہر پڑی ہے ۔ پولیس نے ڈاکٹر ی رپورٹ کروائی تو اس میں فرزند علی کا سانس بند کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے خاتون زینب بی بی کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں