ساہیوال،مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے تین لاکھ رو پے کے زیورات ،ایک لاکھ 17ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی

منگل 12 جنوری 2016 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) ساہیوال کے نواح میں ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 67ہزار رو پے کی نقدی دو مو بائل اور تین لاکھ رو پے کے زیورات لوٹ لئے اور فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات فتح شیر کا لونی میں ہوئی یہاں آصف محمود اپنے گھر کے گیٹ پر کھڑا تھا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوآ گئے ا ور پستول تان کر نقدی 17ہزار رو پے اور مو بائل چھین لیا اور فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات اقبال ٹاؤن میں ہوئی یہاں محمد عرفان کے گھر 8بجے صبح چار ڈاکوؤں کا گروہ گھس آیا اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا پر نقدی ڈیڑھ لاکھ رو پے ،دو مو بائل اور زیورات سات تو لے مالیت تین لاکھ رو پے لوٹ کر لے گئے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے پولیس نے دو مقدمات 392,397ت پ درج کر لئے ہیں ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں