ساہیوال،ٹریفک حادثات میں 4افرادجاں بحق ،9شدید زخمی ہوگئے، تین کی حالت نازک

منگل 12 جنوری 2016 20:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہو گئے ،تین کی حالت نازک ہے ۔پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ہوا یہاں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجہ میں نوجوان کبیر احمد ہلاک اور کروڑ پکا کے خاندان کے تین افراد 14سالہ بچی ارسہ ،اسکی ماں ماہ جبیں 38سالہ اور باپ تنویر احمد 40سالہ شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نور شاہ ساہیوال روڈ پر پل 50جی ڈی کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں محمد امین ہلاک ،محمد اقبال 27سالہ ،مبشر حسن 25سالہ ،آصف 18سالہ اور اظہر 20سالہ شدید زخمی ہو گئے اظہر کی حالت نازک ہے ۔تیسرا حادثہ غربی بائی پاس چیچہ وطنی میں ہوا یہاں ایک تیز رفتار بس نمبر 3233/2RCاور کیری ڈبہ نمبر 1080/LEیو ٹرن پر ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں عبدالرزاق اور شوکت کیری ڈبہ کے سوار ہلاک ہو گئے دونوں کی لاشوں کو کیری ڈبہ کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو ئے دونوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے بس ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں