کسانوں میں ابتک56 ہزار سے زائد امدادی چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں،کمشنر ساہیوال

بدھ 13 جنوری 2016 20:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء )ساہیوال ڈویژن میں کسانوں کی ما لی امداد کے کسان پیکیج کے تحت ابتک 56114 چیک جبکہ معذور افراد کی ما ہا نہ ما لی امداد کیلئے ابتک 2115خدمت کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں ۔یہ بات کمشنر آفس میں ہو نے والی ایک ویڈ یو کا نفرنس میں بتائی گئی جس میں کسان پیکیج اور خدمت کارڈ پر وگرام پر عملدرآمد کی رفتا ر کا جا ئزہ لیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کی جبکہ تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز آصف اقبال چوہدری‘سقراط امان رانا اور جاوید اختر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر ز اشفاق الر حمن خان نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان پیکیج کے تحت چھوٹے زمینداروں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ کے ما لی امداد کے 60218 چیک وصول ہو ئے ہیں جن میں سے 56114 چیک کسانوں کو جا ری کئے جا چکے ہیں جبکہ 3365 چیکوں کو متعدد مسائل کی وجہ سے تقسیم نہیں کیا جا سکا جبکہ صرف 739چیک تقسیم ہو نے با قی رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خدمت کارڈ پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ میں 7497مستحقین کو کارڈ جا ری کئے جانے ہیں جن میں سے 3740 کو مر اکز پر پہنچا یا جا چکا ہے جن میں سے میڈیکل بورڈ نے 758افراد کو مسترد کر دیا ہے جبکہ ابتک 2115 افراد کو خدمت کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔کمشنر عظمت محمود نے تمام خدمت مر اکز پر مستحقین کو ضروری سہو لتیں فراہم کر نے اور انہیں پک اینڈ ڈراپ دینے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے ڈی سی او ساہیوال کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کریں تاکہ اسے جلد مکمل کیا جا سکے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں