ساہیوال ،دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

بدھ 13 جنوری 2016 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) ساہیوال میں ٹرک کی سائیکل سوار کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ ملتان روڈ پر 37 قبروں والی کے قریب ہو ا یہاں نامعلوم ڈالہ گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے 40سالہ نامعلوم سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت فرارہوگیا۔ ایک اور حادثہ 55/G-Dکے قریب ہو ا یہاں نامعلوم ڈرائیور نے تیزرفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہو ئے موٹرسائیکل علی شیر نامی نوجوان کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور ملزم گاڑی سمیت فرارہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں